اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ مصر کے حالیہ صدارتی انتخابات سے جنرل سی سی کا یہ بیان جھوٹا اور بے بنیاد ثابت ہوتا ہے کہ انہیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مضمون میں آیا ہےکہ مصر کے انتخابات سے صاف واضح ہوتا ہے کہ فوجی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور یہ کہ عوام کو ووٹ ڈالنے میں کوئي دلچسپی نہیں تھی، اس اخبار نے لکھا ہے کہ انتخابات میں مصری عوام کی نہایت کم شرکت ایک المیہ ہے۔ اس اخبار نے یہ بھی لکھا ہےکہ انتخابات میں مصری عوام کی نہایت کم شرکت سے جنرل سی سی کے امریکی اور دیگر مغربی حامیوں کا یہ دعوی بے بنیاد ثابت ہوتا ہےکہ سی سی مصر کو استحکام کی منزل تک پہنچا سکتے ہیں۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ شاید اوباما یہ سوچ رہے ہونگے کہ جنرل سی سی بھی حسنی مبارک کی طرح تیس برس حکومت کرسکتے ہیں لیکن مصر کی بحران زدہ معیشت، مخالف دھڑوں کی تعداد اور افراتفری میں اضافہ جیسے امور بڑی حد تک نئے انقلاب کی تشکیل میں موثر ثابت ہونگے اور اس صورت میں باراک اوباما ایک کمزور ڈکٹیٹر پر اعتماد کرنے وجہ سے سیکیورٹی مسائل میں تاوان ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲